• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری حل کیلئےکوشاں ہے،ڈپٹی کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر)سعد بن اسد نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مسائل کے فوری حل کرنے کے لیے ہرممکن کوشاں ہےان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میٹروپولیٹن کارپوریشن میں ایک کھلی کچہری کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریوینیو) اسکے ساتھ ڈی سی آفس کے تمام برانچ کے انچارج صاحباں کے علاؤہ تمام متعلقہ محکموں کے آفیسران نے شرکت کی جبکہ محکمہ واسا، پی ایچ ای، محکمہ پولیس، پی ڈی ایم اے، ایس پی ٹریفک ،ایس ایس جی سی ، کیسکو، ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈی ای او ایجوکیشن کوئٹہ، پی پی ایچ آئی، میٹروپولیٹن، سی اینڈ ڈبلیو، ڈائریکٹر کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ، اسسٹنٹ کمشنر(صدر) اسسٹنٹ کمشنر(کچلاک) اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) اسسٹنٹ کمشنر(سریاب) تمام سب ڈویژن کے تحصیلداران نائب تحصیلداران رجسٹرار سب رجسٹرار متعلقہ علاقوں کے پٹواریوں اور دیگر نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اپنے مسائل پیش کیے۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے آنے والے تمام سائلین سے باری باری انکے مسائل سنے اور اسکو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے اس موقع پر عوام نے ذیادہ تر گیس ،بجلی، ریوینیو ،لوکل ڈومیسائل، زمینوں کے مسائل، واسا،میٹروپولیٹن کارپوریشن ،محکمہ تعلیم اور محکمہ صحت سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے سائلین کے درخواستوں پر فوری عملدرآمد کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کے آفیسران کو بھلا کر درخواستوں کے فوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
کوئٹہ سے مزید