کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) کرائم برانچ پولیس نے جوائنٹ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی نوٹ کا کاروبار کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر کے تین لاکھ کے جعلی نوٹ قبضے میں لے لئے۔ پولیس کے مطابق کرائم برانچ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ جعلی نوٹ کا کاروبار کرنے والے گروہ کا سرغنہ سمیع اللہ جوائنٹ روڈ پر موجود ہے۔ جس پر کرائم برانچ پولیس کے ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے سرغنہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے جعلی تین لاکھ روپے برآمد کر لئے ۔