• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ انڈسٹریل گرڈ اسٹیشن میں نصب 160 ایم وی ائے آٹو ٹرانسفارمر کی تبدیلی کے سلسلے میں 27 فروری کو صبح 8 سے دن 12 بجے تک کام کیا جائے گا جس کے باعث اس دورانیہ میں تقریباً 330 میگاواٹ کی اضافی برقی قلت پیدا ہوگی جسے صوبہ کے مختلف علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کے زریعے پورا کیا جائے گا ، اسی روز مستونگ گرڈ اسٹیشن پر مرمت کے سلسلے میں دن 11 سے شام 4 بجے تک 11 کے وی لک پاس ، شرین آباد ، مرسل ، عزیز آباد ، عثمان آباد اور آب گل فیڈروں سے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی ۔
کوئٹہ سے مزید