انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ افغانستان کی ٹیم بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، افغانستان کے اسپنرز اچھے ہیں۔
لاہور میں افغانستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ پچھلے میچ کی مثبت چیزوں کو آگے لے کر چلیں گے۔
انگلش کپتان نے کہا کہ برائیڈن کارس کے باہر ہونے سے مایوسی ہوئی، تاہم ایسے میں جیمی اوورٹن کے پاس اچھا موقع ہے، امید ہے وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ افغانستان کو جنوبی افریقہ نے باآسانی زیر کیا تھا۔
علم میں رہے کہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد اب انگلینڈ اور افغانستان کا مارو یا مرجاؤ کی حیثیت اختیار کرگیا ہے، اس میں شکست سے دوچار ٹیم ایونٹ میں سیمی فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائے گی۔