ویانا (اے ایف پی) بین الاقوامی ایٹمی تونائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران افزودہ یورینیئم کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق ایران نے اپنے افزودہ یورینیئم کے ذخیرے میں حالیہ مہینوں میں اضافہ کیا۔ اس معاملے میں ایران اورآئی اے ای اے کے درمیان کشیدگی۔ 2015 سے بڑھ گئی ہے ۔جب ایران کے ایٹمی پروگرام پر پابندیوں اور پابندیوں میں چھوٹ کامعاہدہ دم توڑ گیا تھا۔ ایجنسی کی سہ ماہی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایران نے 274.8 کلو گرام 605 پاؤنڈ یورینیئم کو 60 فیصد تک افزودہ کرلیا ہے۔ جبکہ نومبر میں جاری گذشتہ رپورٹ میں افزودہ یورینیئم کی مقدار 92.5 کلو گرام تھی ۔