• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی شاہ چارلس نے ملکہ کے ہمراہ مسلم کمیونٹی کیلئے کھجوریں پیک کیں


برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں۔

برطانیہ میں رمضان المبارک 2025ء کی آمد کا جشن جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے۔

ایک جانب لندن کے میئر صادق خان نے رمضان لائٹس کا افتتاح کیا جو عید تک روشن اور امن و سلامتی کا پیغام دیتی رہیں گی۔

دوسری جانب شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا بھی رمضان کی آمد سے قبل اس کی تیایوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔

لندن کی مسلم کمیونٹی کے لیے بھارتی ریستوران میں رمضان کی آمد کے سلسلے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں برطانوی شاہی جوڑے نے شرکت کی اور باصلاحیت برطانوی مسلم خواتین کی خدمات کو خوب سراہا۔

اس تقریب میں برطانوی شاہی جوڑے نے غیر معمولی مسلم خواتین کھلاڑیوں سے لے کر فنکاروں اور عالمی رہنماؤں کے ایک گروپ کے ساتھ رمضان کی تیاریوں میں حصہ لیا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔

اس موقع پر انہوں نے مسلم کمونیٹی کے لیے افطار میں استعمال ہونے والی کھجوریں بھی پیک کیں، جو مقامی اسپتالوں میں بھیجی جائیں گی۔

شاہی خاندان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے جاری ہونے والی ویڈیو میں شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا کو پُرجوش انداز میں کھجوریں پیک کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں کیمرے کے عقب سے ایک خاتون یہ شکوہ کرتی سنائی دے رہی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے، میری امید کے برخلاف شاہ زیادہ پھرتی سے کھجوریں پیک کر رہے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید