پاکستان کی دو نامور سینئر اداکاراؤں کی رقص کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے گانے ’پیا توسے نینا لاگے رے‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔
دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ خوبصورت گانا اپنی آواز میں گایا بھی۔
نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کے خوبصورت لباس زیب تن کیے ہوئے تھے۔
ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوش گوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔