• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نارتھ کوریا کے ہیکرز دنیا کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈ میں ملوث، ایف بی آئی

کراچی (اسد ابن حسن) رواں ماہ کے اوائل میں دنیا کی تاریخ کے سب سے بڑے کرپٹو کرنسی فراڈ جس میں ڈیڑھ ارب ڈالر یعنی تقریبا چار کھرب 30 ارب روپے ہیکرز نے دبئی کی ایک کمپنی کے اکاؤنٹ سے فراڈ کے ذریعے نکال لیے اس کے پیچھے نارتھ کوریا کے ہیکرز کا ہاتھ تھا اس بارے میں رپورٹ امریکن میڈیا نیٹ ورک سی این بی سی نے ایک تحریر میں کیا ہے۔۔ اس سلسلے میں ایف بی ائی نے وارننگ بھی جاری کی ہے کہ ایسے مزید فراڈ ہو سکتے ہیں۔ ماضی کے پانچ برس میں 1.2 بلین ڈالر کے فراڈ نارتھ کوریا کر چکا ہے ایسا کہنا ہے ساؤتھ کوریا انٹیلیجنس ایجنسی کا اور اس فراڈ کی رقم سے ایٹمی پروگرام کو اگے بڑھایا جا رہا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید