• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل غزہ جنگ بندی کو خطرے میں ڈال رہا ہے، حماس

کراچی(نیوزڈیسک)اسرائیلی حکومت کی طرف سے معاہدے کے تحت طے شدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کے اعلان کے بعد حماس نے اسرائیلی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کو شدید خطرات میں ڈال رہی ہے۔حماس کی طرف سے طے شدہ پروگرام کے مطابق ہفتہ 22فروری کو چھ یرغمالیوں کو رہا کر دیا گیا تھا، جس کے جواب میں اسرائیل کی طرف سے گزشتہ روز ہی 620فلسطینی قیدیوں اور زیر حراست فلسطینیوں کو رہا کیا جانا تھا۔حماس کے ایک سینیئر اہلکار باسم نعیم نے خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت معاہدے کے مطابق ہمارے قیدیوں کی رہائی میں تاخیر کر کے اس پورے معاہدے کو شدید خطرے میں ڈال رہی ہے۔‘‘اسم نے جنگ بندی کرانے والے ثالثوں اور خاص طور پر امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ طے شدہ معاہدے پر عمل کرانے اور فوری طور پر فلسطینی قیدیوں کے اس گروپ کی رہائی کے لیے سرائیل پر دباؤ ڈالیں۔‘‘

دنیا بھر سے سے مزید