• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے، شہزادہ خالد بن بندر

ریاض (شاہد نعیم) برطانیہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن بندر نے ریاض کے اس مؤقف کودہرایا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے دو ریاستی حل ہی واحد قابلِ عمل راستہ ہے۔ایم ای این اے (شرقِ اوسط و شمالی افریقہ) میں قائم تھنک ٹینک ایس آر ایم جی تھنک کی میزبانی میں عرب نیوز کے ایڈیٹر انچیف فیصل عباس کے ساتھ ایک پینل ڈسکشن منقعد ہوئی جس میں بات کرتے ہوئے سفیر نے واضح کیا کہ مملکت یک ریاستی حل کے کسی بھی تصور کو مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا، "ابھی گفتگو ہو رہی ہے اور عرب سربراہی اجلاس میں معاہدہ ہو جائے گا۔ جہاں تک ہمارا تعلق ہے تو ہم غزہ کے لوگوں کی نقلِ مکانی کو خوشحالی کے حصول کے لیے ایک قابلِ عمل طریقہ نہیں سمجھتے۔" ان کا یہ تبصرہ ایسے وقت میں سامنے آیا جب خلیج تعاون کونسل (جی سی سی)، اردن اور مصر کے رہنماؤں نے چار مارچ کو قاہرہ میں ہونے والی ہنگامی عرب سربراہی کانفرنس سے قبل ریاض میں ملاقات کی۔ یہ اجلاس فلسطین کی حمایت میں مربوط کوششوں، غزہ کے معاملے میں پیشرفت اور وسیع تر علاقائی مسائل پر مرکوز ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید