• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورجینیا میں فائرنگ، دو پولیس افسر ہلاک، قاتل فرار

کراچی(نیوزڈیسک)امریکی ریاست ورجینیا کے گرین رن علاقے میں ایک ٹریفک اسٹاپ کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دو پولیس افسران ہلاک ہوگئے اور حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ورجینیا بیچ پولیس کی ترجمان جوڈی سینڈرز نے ہفتے کی صبح تصدیق کی کہ ایک افسر موقع پر ہلاک ہوگیا، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوا۔ بعد ازاں، زخمی افسر بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔یہ واقعہ جمعہ کی رات 11:30 بجے لِن ہیون پارک وے اور وینڈفیلڈ ڈرائیو کے قریب پیش آیا۔

دنیا بھر سے سے مزید