پیرس (رضا چوہدری /نمائندہ جنگ ) فرانسیسی ٹینس کے سابق سربراہ ڈارٹیویل کو نوعمر کھلاڑی سے زیادتی کے جرم میں 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔فرانسیسی ٹینس فیڈریشن کے سابق نائب صدر ژاں پیئر ڈارٹیویل کے لیے کام کرنے والے وکلاء سے توقع ہے کہ وہ اپنے سے تقریباً 50سال جونیئر سابق کھلاڑی کے ساتھ زیادتی کے جرم میں 10 سال قید کی سزا کے خلاف جمعہ کو اپیل دائر کریں گے۔ 74سالہ ڈارٹیویل کو جمعرات کو مشرقی فرانس کے شہر ڈوبس کی فوجداری عدالت میں ستمبر 2016 سے مارچ 2018 کے درمیان جنسی حملوں کا مجرم قرار دیا گیا۔