• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی اور امریکی سفارتکار تعلقات معمول پر لانے کیلئے ملاقات کرینگے، روس

ماسکو (اے ایف پی) روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کہا ہے کہ روس ور امریکا کے وزرائے خارجہ میں تاریخی سنگ میل مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں میں ملاقات ہوگی۔ روسی خبر رساں ایجنسی تاس کے مطابق انہوں نے کہا کہ روس نے امریکا سے اپنے رابطے بحال کردیئے ہیں خصوصاً ایسے موضوعات پر گفتگو ہوگی جس سے باہمی تعلقات میں تلخی پیدا ہوئی ہے ۔ زیابکوف نے توقع ظاہر کی ہے کہ سفارتی سطح پر ملاقات رواں ہفتے کے آخر میں ہوگی یہ ملاقات روسی وزارت خارجہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سربراہوں کے درمیان ہوگی ۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لواروف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ملاقات گذشتہ 18؍فروری کو سعودی دارلحکومت ریاض میں ہوئی تھی جس میں یوکرین کی جنگ اور تعلقات کی ممکنہ بحالی اور حالات کو معمول پر لانےپر تبادلہ خیال ہوا تھا ۔

دنیا بھر سے سے مزید