• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ، کیارا اور سدھارتھ نے خوشخبری سنا دی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کے گھر جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

 کیارا ایڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا نے اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر اعلان کیا ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔

معروف جوڑے نے یہ خوش خبری مداحوں کو بتاتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ جلد آ رہا ہے۔

کیارا اور سدھارتھ کی شادی 7 فروری 2023ء کو راجستھان کے شاندار سیورہ گڑھ پیلس میں ہوئی تھی اور رواں سال اپنی دوسری سالگرہ کے موقع پر دونوں نے مزاحیہ اور  رومانوی انداز میں ایک دوسرے کو وش کیا ہے۔

کیارا نے ایک پرانی وائرل ویڈیو کو دوبارہ تخلیق کیا، جس میں انہوں نے سدھارتھ کو اپنی طرف کھینچ لیا تھا جبکہ سدھارتھ نے گھڑی کی طرف اشارہ کیا تھا۔

اس بار انہوں نے ایک ورزش کے دوران سدھارتھ کو سلج پر کھینچتے ہوئے ویڈیو بنائی اور لکھا کہ یہ کیسے شروع ہوا اور یہ اب کیسے چل رہا ہے؟ سالگرہ مبارک میرے سب کچھ۔

سدھارتھ نے بھی انسٹاگرام پر دو ان دیکھی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں، پہلی تصویر میں کیارا دلہن کے لباس میں مسکرا رہی ہیں اور سدھارتھ محبت بھری نظروں سے انہیں دیکھ رہے ہیں۔

 دوسری تصویر میں سدھارتھ نے اپنے ہاتھ پر ’K‘ (کیارا کے نام کے پہلے حرف) کا مہندی ڈیزائن دکھایا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

کیارا اور سدھارتھ کی خوش خبری پر مداحوں اور بالی ووڈ ستاروں نے مبارکباد کے پیغامات بھیجے ہیں اور جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید