• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اکبری گیٹ،جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، چچا زاد قتل

لاہور(کرائم رپورٹرسے)اکبری گیٹ کے علاقے میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکےچچا زاد کو قتل کر دیا بتایا گیا ہے کہ اکبری گیٹ میں جائیداد کے تنازع پر تایا زاد بھائی نے فائرنگ کرکے میاں نواز کو قتل کر دیا ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے لاش کو قبضہ میں لیکر مردہ خانے میں منتقل کردیا پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت میاں نواز کے نام سے ہوئی فائرنگ کا واقعہ جائیداد کے تنازع پر پیش آیافائرنگ مقتول کے تایا زاد بھائی نے کی۔ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد ملزم کو گرفتار کرلیا جائے گا ۔
لاہور سے مزید