پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شطرنج کے اچھے کھلاڑی ہیں۔
ایک بیان میں شہزاد رائے نے کہا ہے کہ مہک مقبول کے ساتھ وزیرِ اعلیٰ سندھ شطرنج کھیلنے لگے ہیں، وزیرِ اعلیٰ سندھ نے جسے مقابلے کی دعوت دی، وہ خطرناک کھلاڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بچہ شطرنج کھیلتا ہے تو وہ اسکرین سے دور رہتا ہے، اسکرین ٹائم بچوں کو تباہ کر دیتا ہے۔
شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ شطرنج مہنگا کھیل نہیں، حکومت کو اس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ شطرنج کو بطور سبجکٹ پڑھایا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ مہک مقبول سماجی کارکن اور گلوکار شہزاد رائے کے زندگی ٹرسٹ کے ایس ایم بی فاطمہ جناح اسکول کی طالبہ ہیں۔