• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

97 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب کب نشر ہو گی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

97 ویں آسکرز اکیڈمی ایوارڈز کی انتہائی باوقار تقریب 3 مارچ کو منعقد کی جائے گی۔ 

فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز کو اس سال تاریخ میں پہلی بار اسٹریمنگ سروس ’جیو ہاٹ اسٹار (Jio Hotstar)‘ پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

پاکستان کے مقامی وقت کے مطابق ایوارڈ کی تقریب صبح 6 بجے لائیو نشر ہو گی۔

اس کے علاوہ ایوارڈز کی تقریب کو بیک وقت اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر بھی ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

جو لوگ اس تقریب کو لائیو نہیں دیکھ سکیں گے ان کے لیے اسی دن صبح 9 بجے اسٹار موویز اور اسٹار موویز سلیکٹ پر تقریب کو دوبارہ ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا۔

اس سال کے آسکر ایوارڈز کی تقریب میں جن مشہور شخصیات کی شرکت کا امکان ہے ان میں اسٹرلنگ کے براؤن، جوئے الوین، ولیم دوفے، آنا دے آرمس، گولڈی ہان اور اوپرا ونفرے شامل ہیں۔

اس خوبصورت رات کی میزبانی کچھ مشہور نام جیسے کہ ہیلی بیری، پینیلوپ کروز، ایلے فیننگ، ووپی گولڈ برگ اور اسکارلیٹ جوہانسن کریں گی۔

تقریب کی میزبانی رابرٹ ڈاؤنی جونیئر، ایما اسٹون، سیلین مرفی اور ڈی وائن جوائے رینڈولف بھی کریں گے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید