کراچی (اسٹاف رپورٹر) بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس کی ترجمان ڈاکٹر شمع محمد نے روہت شرما کو موٹا کہتے ہوئے ان کی فٹنس اور کپتانی کو تنقید کا نشانہ بنایا،بعد ازاں بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر سخت ردعمل دیکھنے کے بعد ٹوئٹ ڈیلیٹ کردی۔ ترجمان کانگریس نے کہا تھا کہ روہت شرما کا وزن زیادہ ، وہ اب تک سب سے غیر متاثر کن کپتان ہیں، بطور کھلاڑی موٹے ہیں، انہیں وزن کم کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے جواب میں دوسری جانب بی جے پی ترجمان نے کہا کہ جنہوں نے پہلے ملک کی مخالفت کی وہ اب کرکٹ ٹیم کی مخالفت کر رہے ہیں، جو راہول گاندھی کی کپتانی میں 90 الیکشنز ہار چکے ہیں وہ روہت شرما کی کپتانی کو غیر متاثر کن کہہ رہے ہیں۔