اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے 8پاکستانی بیدخل کردئیے ہیں، جمعہ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ امریکہ میں غیر قانونی طور پر مقیم آٹھ پاکستانی گذشتہ روز وطن واپس پہنچے ہیں، ان افراد کی شناخت کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت داخلہ ہی آگاہ کر سکتے ہیں، دفتر خارجہ جلا وطن ہونے والے پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کر رہا ہے، کسی بھی پاکستانی کو اگر غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پایا جاتا ہے۔