• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسینہ واجد کا تختہ الٹنے والے طلباء کا سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان

اسلام آباد (فاروق اقدس) بنگلہ دیش میں طلباء تحریک سے ابھر کر قومی سیاست کے منظرنامے پر آنے والے طلباء کی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کردیاگیا ہے۔ سیاسی جماعت کا نام جاتیا ناگورک پارٹی جس کا مخفف این سی پی یعنی نیشنل سیٹیزن پارٹی ہے جسے بھارت میں پناہ گزین سابق وزیراعظم حسینہ واجد کی مخالف طلباء سیاسی تنظیم قرار دیا جارہا ہے،طلباء کی جانب سے چلائی جانے والی ملک گیر تحریک میں مرکزی کردار ادا کرنے والے طالب علم راہنما ناہید اسلام اس نئی جماعت کی قیادت کریں گے جبکہ ابتدائی طور پر ایک آٹھ رکنی باڈی قائم کی گئی ہے جس میں ایک خاتون طالبہ سمانٹا بھی شامل ہیں۔

دنیا بھر سے سے مزید