• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی خاتون کو ابوظہبی میں چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی

لاہور(خالدمحمودخالد)بھارتی ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والی 33سالہ خاتون کو ابو ظہبی میں چار ماہ کے بچے کو قتل کرنے کے الزام میں پھانسی دیدی گئی۔ متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفارتخانے کو اس سلسلے میں باضابطہ طور پر اطلاع دیدی گئی ہے کہ اترپردیش کے ضلع باندہ سے تعلق رکھنے والی شہزادی خان کو 28فروری کو امارات کے قوانین کے مطابق پھانسی دیدی گئی ہے اور 5 مارچ کو اسکی آخری رسومات کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔ شہزادی خان ابوظہبی کی ال وتبہ جیل میں قید تھی اور اسے ایک بچے کی موت کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ شہزادی خان 2021میں ابوظہبی گئی اور اسے اگست 2022 میں ایک فیملی میں ان کے نومولود بچے کی دیکھ بھال کیلئے ملازمہ کے طور پر نوکری ملی تھی۔7 دسمبر 2022 کو بچے کی موت ہوگئی جسکا الزام شہزادی خان پر لگایا گیا۔

دنیا بھر سے سے مزید