کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ نے کہا کہ وزیراعظم سے بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کا امکان، سوال کیاملاقات اختلافات کم کرسکے گی یا حکومتی اتحاد مزید کمزور ہوگا؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نےکہا کہ اس وقت شہباز شریف قبولیت کے ساتویں آسمان پر ہیں ، کس کی اتنی ہمت ہے کہ اتحاد سے نکل جائے،کس کی اتنی مجال ہے کہ موجودہ سیٹ اپ کو ڈسٹرب کرے،تجزیہ کارسلیم صافی نےکہا کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی کو اسٹیبلشمنٹ نے اکٹھا کیا،ان دونوں کو سیٹ اپ کوڈسٹرب نہیں کرنے دیا جائے گا، تجزیہ کارمحمل سرفرازنے کہا کہ ایک طرف شہباز شریف اور دوسری جانب صدر زرداری ہیں تو کوئی نہ کوئی حل نکلے گا۔