• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مانچسٹر: قومی ایئرلائن کا رمضان اور عید سے قبل دو روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان

مانچسٹر: قومی ایئرلائن نے رمضان المبارک کی خوشی میں اور عیدالفطر 2025 سے قبل دو بین الاقوامی روٹس کے کرایوں میں نمایاں رعایت کا اعلان کردیا جس کے بعد کینیڈا اور پیرس میں مقیم لاکھوں تارکین وطن نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق قومی ایئرلائن نے ٹورنٹو سے کراچی کے ٹکٹوں پر 10 فیصد جبکہ پیرس سے اسلام آباد کا سفر کرنیوالوں کےلیے کرایہ جات میں 15 فیصد رعایت کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان قومی ایئرلائن کے مطابق ٹورنٹو سے کراچی جانے والے مسافر 31 مارچ تک اس پیشکش سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس کی بکنگ 10 مارچ تک کرانا ہوگی جبکہ پیرس سے ٹکٹوں کےلیے 2 مارچ تک بکنگ کی جا سکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مسافر 28 فروری سے 16 مارچ تک اس آفر سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، خواہشمند مسافر آن لائن بکنگ بھی کر سکتے ہیں۔

یورپی یونین ایوی ایشن ریگولیٹر کی جانب سے پابندی ہٹانے کے بعد گزشتہ ماہ قومی ایئرلائن نے پیرس سے شروع ہونے والی یورپ کےلیے پروازیں دوبارہ شروع کی تھیں۔

پائلٹس کے لائسنس سے متعلق تنازع کے بعد قومی ایئرلائن پر جون 2020 میں یورپی یونین، برطانیہ اور امریکا کےلیے پروازوں پر پابندی لگادی گئی تھی۔

توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت پاکستان مارچ 2025 میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی رکھنے والوں کو مدعو کرے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید