• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ کا وائٹ ہاؤس واقعے کے بعد زیلنسکی کیلئے شاہی استقبال کا اہتمام

فوٹو بشکریہ ایجنسی رائٹرز
فوٹو بشکریہ ایجنسی رائٹرز

برطانیہ نے وائٹ ہاؤس کے واقعے کے بعد یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے لیے شاہی استقبال کا اہتمام کر دیا۔

کنگ چارلس آج اتوار کو سینڈرنگھم میں یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا باضابطہ خیرمقدم کریں گے۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان حال ہی میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا جس کے بعد برطانیہ اور یورپی یونین نے یوکرین کے ساتھ اپنی مستقل حمایت کی تصدیق کر دی ہے۔

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر ایک خصوصی دفاعی سربراہی اجلاس کی میزبانی کریں گے جس میں یورپی سربراہانِ حکومت کے ساتھ ساتھ کینیڈا اور ترکیہ کے رہنما بھی شامل ہوں گے۔

اس اجلاس کا مقصد یوکرین میں جاری بحران پر ایک مربوط مؤقف پیش کرنا ہے۔

ولودیمیر زیلنسکی گزشتہ شام ڈاؤننگ اسٹریٹ پہنچے جہاں ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

یہ خیال بھی کیا جا رہا ہے کہ برطانیہ اربوں پاؤنڈ کے منجمد روسی اثاثوں کو یوکرین کی مدد کے لیے بحال کر کے اپنی یکجہتی کا مظاہرہ کرے گا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید