• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

‎انگلینڈ: اسٹوک آن ٹرینٹ میں انسانی ڈھانچہ ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

انگلیند کے شہر ‎اسٹوک آن ٹرینٹ میں انسانی باقیات ملنے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق، اتوار کی دوپہر ایک شہری نے فیسٹیول پارک، اٹرویا کے قریب انسانی ڈھانچہ دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی تھی۔

‎اسٹوک آن ٹرینٹ لائیو کے مطابق واقعے کے بعد علاقے میں پولیس نے نگرانی شروع کر دی ہے اور مورِیسنز سپر مارکیٹ کے قریب فٹ پاتھ کو سیل کر دیا گیا ہے۔

‎اسٹافورڈ شائر پولیس کا کہناہے کہ فی الحال باقیات کی شناخت نہیں ہو سکی، تفتیش جا ری ہے۔ پولیس نے کہا ہم مقامی کمیونٹی کو یقین دلانا چاہتے ہیں اگرچہ یہ دریافت پریشان کن ہے، لیکن ہماری ٹیم علاقے میں موجود ہے تاکہ تحقیقات کرے۔

‎پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی کے پاس کوئی معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں یا 101 پر کال کریں۔ مزید برآں، لوگ پولیس کی ویب سائٹ پر لائیو چیٹ کے ذریعے بھی معلومات فراہم کر سکتے ہیں۔

برطانیہ و یورپ سے مزید