ویانا میں27 اپریل 2025ء کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں برسرِ اقتدار جماعت ایس پی او (سوشلسٹ پارٹی آف آسٹریا) نے 16 ڈسٹرکٹ ویانا سے پاکستانی نژاد آسٹرین طیب ملک علی کو امیدوار نامزد کیا ہے۔
طیب ملک علی نے نمائندہ جنگ سے خصوصی گفتگو میں آسٹریا کی سیاست میں حصہ لینے کے اپنے مقاصد پر روشنی ڈالی اور ویانا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے ووٹ کی اپیل کی۔
انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی و آسٹرین کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے کام کرنے کو ترجیح دوں گا، پاکستان اور آسٹریا کی کمیونٹی کے روابط میں اہم کردار ادا کرنے کی کوشش ہوگی، میں پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتا ہوں۔