• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا: ڈگ فورڈ کا امریکی ریاستوں کو بجلی فراہمی پر ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

کینیڈا کے سب سے بڑے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے امریکا کی 3 ریاستوں کو بجلی فراہم کرنے پر 25 فیصد برآمدی ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ 

نیویارک، مشی گن اور مینیسوٹا کے 15 لاکھ صارفین کو اونٹاریو بجلی فراہم کرتا ہے۔

امریکا کے سیکریٹری تجارت ہاورڈ لٹنیک نے پریمیئر اونٹاریو ڈگ فورڈ کو فون کر کے بجلی پر برآمدی ٹیکس کے فیصلے کو واپس لینے کے لیے کہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس جارحانہ گفتگو کے دوران ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ واپس لینے تک یہ فیصلہ واپس نہیں لیں گے۔ 

یاد رہے کہ ڈگ فورڈ نے امریکی ریاستوں کو بجلی کی فراہمی پر برآمدی ٹیکس کے نفاذ کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

اس سے قبل ڈگ فورڈ امریکی ریاستوں کو بجلی کی فراہمی روکنے کی دھمکی بھی دے چکے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید