بھارتی فاسٹ بولر نے اعتراف کرلیا کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام میچز ایک ہی گراؤنڈ پر کھیلنے کا بھارتی ٹیم کو فائدہ ہوا ہے۔
دبئی میں میڈیا سے گفتگو میں محمد شامی نے کہا کہ بھارتی ٹیم دبئی میں مسلسل کھیلنے سے وہاں کی کنڈیشز سے آگاہ ہے جبکہ دیکر ٹیموں کے لیے ایسا نہیں ہے۔
بھارتی کرکٹ ٹیم فاسٹ بولر محمد شامی نے آئی سی سی مکس زون میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو دبئی میں میچز کھیلنے کا فائدہ ہوا ہے۔
شامی نے اعتراف کیا کہ بھارت کو ایک ہی وینیو پر میچز کھیلنے کا ایڈانٹج ملا کیونکہ تمام میچز ایک ہی وینیو پر کھیلنے سے بھارتی ٹیم پچ کے حالات اور رویے کو بہتر طور پر جانتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کی دبئی کی کنڈیشنز سے مکمل واقفیت ہوچکی ہے، جبکہ دیگر ٹیموں کے لیے ایسا نہیں ہے۔
بھارت نےسیمی فائنل سمیت چیمپئنز ٹرافی کے چاروں میچز دبئی میں کھیلے۔
دوسری جانب گزشتہ روز بھارتی کوچ گوتم گھمبیر نے ایک ہی وینیو پر تمام میچز کھیلنے کے ایڈونٹج کو مسترد کردیا تھا۔