• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعود شکیل ڈریسنگ روم میں سوتے رہے، بیٹنگ کیلئے نہ گئے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ،پریذیڈنٹ کپ کا فائنل رات میں کرارہا ہے لیکن پہلے ہی دن ہونے والی بدانتظامی میں سعود شکیل ڈریسنگ روم میں سوتے رہ گئے ان کی بیٹنگ آگئی وہ کریز پر نہ پہنچ سکے ۔ سعود شکیل سو رہے تھے اسی دوران دو گیندوں پر دو وکٹ گر گئے۔ اسٹیٹ بینک کی ٹیم مشکلات میں آگئی انہیں جگایا گیا لیکن اس دوران ٹائم آئوٹ قانون کے تحت سرکاری ٹی وی کے کپتان عماد بٹ کی اپیل پر امپائروں نے انہیں آئوٹ دے دیا۔

اسپورٹس سے مزید