• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شادی کیلئے عثمان مختار کیساتھ کام یا فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑیگا، زویا ناصر


پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ زویا ناصر نے کہا ہے کہ انہیں شادی کے لیے یا تو اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا پڑے گا یا پھر فہد مصطفیٰ کے شو میں جانا پڑے گا۔

اداکارہ زویا ناصر نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے لیے انٹرویو دیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے بچپن، والد ناصر ادیب، کیریئر میں پیش آنے والی مشکلات، تنقید کا نشانہ بننے، ماضی کی غلطیوں اور کراچی انڈسٹری میں کام کرنے کے تجربے سے متعلق بات کی۔

میزبان احمد علی بٹ کی جانب سے شادی کرنے کے مشورے پر اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ شادی کرنے کے لیے مجھے یا تو اداکار عثمان مختار کے ساتھ کام کرنا پڑے گا یا پھر فہد مصطفیٰ کے گیم شو میں جانا پڑے گا۔

اس پر میزبان بھی ہنس پڑے، احمد علی بٹ نے انٹرویو کے دوران گیم شو کے میزبان فہد مصطفیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ زویا ناصر کو بھی اپنے گیم شو میں بلائیں۔

شو کے دوران مزید سوالات کا جواب دیتے ہوئے زویا ناصر نے بتایا کہ مجھ سے ملنے والے مداحوں کا کہنا ہوتا ہے کہ میں حقیقت میں بہت پیاری اور کم عمر نظر آتی ہوں لیکن ٹی وی پر اتنی پیاری نہیں نظر آتی۔

ان کا کہنا ہے کہ مداح مجھ سے کہتے ہیں کہ میں ٹی وی بہت بڑی عمر کی لگتی ہوں۔

واضح رہے کہ اداکارہ زویا ناصر نے ماضی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان کی شادی کافی چھوٹی عمر میں ہو گئی تھی اور 19 سال کی عمر میں انہیں طلاق بھی ہو گئی تھی۔

اداکارہ نے بتایا تھا کہ میری ارینج میرج ہوئی تھی اور والدین نے ایک مناسب رشتہ ڈھونڈا تھا، ہم سمجھتے ہیں کہ بیرونِ ملک سے آنے والا ہر رشتہ اچھا ہو گا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، میرے سابق شوہر مجھ سے 8 سال بڑے تھے اور ہمارے درمیان کئی باتوں پر اختلافات رہتے تھے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید