جنوبی ہندوستانی سنیما کے سپر اسٹار الو ارجن نے ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی نئی ایکشن فلم سے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو آؤٹ کر کے اپنی جگہ بنا لی۔
سلمان خان عرف سلو بھائی کے مداحوں کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق نامور ہدایت کار ایٹلی کی نئی فلم سے سلمان خان آؤٹ جبکہ ساؤتھ انڈین سپر اسٹار الو ارجن ان ہو گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بلاک بسٹر ثابت ہونے والی فلم ’پشپا 2‘ کے کامیاب اداکار الو ارجن نے ایٹلی کی بڑے بجٹ سے بننے والی ایکشن فلم میں مرکزی کردار کے لیے ہامی بھی بھر لی ہے۔
’پیپنگ مون‘ کے مطابق ایٹلی کو سلمان خان کے ساتھ کچھ مشکلات پیش آ رہی تھیں جس کے بعد انہوں نے الو ارجن سے رابطہ کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کے معاہدے کے قانونی معاملات ابھی مکمل نہیں ہوئے ہیں لیکن اَلو ارجن نے زبانی طور پر اس فلم کے لیے ہاں کہہ دی ہے۔
ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز اپریل یا مئی میں متوقع ہے۔
فلم کی کہانی کے مطابق یہ ایکشن ڈرامہ دو ہیروز پر مبنی ہو گا۔
دوسری جانب اَلو ارجن کے ساتھ فلم میں دیگر فنکاروں اور خاتون کے مرکزی کردار کا اعلان تاحال نہیں ہوا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جھانوی کپور اس فلم کی ہیروئن کے لیے سب سے مضبوط امیدوار ہیں۔