• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی کامیابی اوپن اے آئی کی کامیابی سے زیادہ اہم ہے: سیم آلٹمین

سیم آلٹمین — فائل فوٹو
سیم آلٹمین — فائل فوٹو

اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹیو سیم آلٹمین کا کہنا ہے کہ ان کے لیے اپنے بیٹے کی ترقی اوپن اے آئی کی کامیابی سے زیادہ اہم ہے۔

سیم آلٹمین نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں لکھا ہے کہ مجھے اوپن اے آئی کی ٹیم پر بہت فخر ہے جو شاید حالیہ دہائیوں کی سب سے متاثر کن سائنسی پیش رفت ہے اور میں نے سوچا تھا کہ اس کامیابی پر مجھے ہمیشہ فخر رہے گا۔

اُنہوں نے لکھا ہے کہ اب مجھے اپنے ننھے بیٹے کو خود کھانا کھانے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھ کر اپنی اس کامیابی سے زیادہ فخر محسوس ہو رہا ہے۔

اسکرین گریب بشکریہ ایکس
اسکرین گریب بشکریہ ایکس

یاد رہے کہ سیم آلٹمین نے 23 فروری کو ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی تھی جس میں اُنہوں نے بیٹے کی پیدائش کی خوشخبری سنائی تھی۔

اُنہوں نے اپنے بیٹے کا ہاتھ تھامے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس ننھے سے بچے کو دنیا میں خوش آمدید۔

سیم آلٹمین نے پوسٹ میں لکھا تھا کہ بیٹا صحت مند ہے لیکن اس کی پیدائش قبل از وقت ہوئی جس کی وجہ سے یہ ابھی کچھ روز تک ڈاکٹرز کی نگرانی میں رہے گا۔

اُنہوں نے یہ بھی لکھا تھا کہ یہاں اسپتال میں اس کا خیال رکھنا بہت اچھا لگ رہا ہے، میں نے ایسی محبت پہلے کبھی محسوس نہیں کی۔

سائنس و ٹیکنالوجی سے مزید