• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض حمید گرفتار ہے، باجوہ سے تو پوچھا جائے پاکستان میں دہشت گردوں کو کیوں بسایا، خواجہ آصف

اسلام آباد (فاروق اقدس) وزیر دفاع اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی راہنما خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ عسکریت پسندوں کو افغانستان سے لاکر پاکستان میں بسانا جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ، جنرل (ر) فیض حمید اور عمران خان کے مشترکہ مفادات میں ہم آہنگی کا سمجھوتہ تھا، عسکریت پسندوں کو افغانستان سے پاکستان لاکر ان تینوں نے ہی بسایا تھا، اگر جنرل (ر) فیض حمید گرفتار ہیں تو سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ تو موجود ہیں ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے ان دہشتگردوں کو کیوں بسایا تھا، وہ میری باتوں کی تصدیق کرینگے دہشتگردی روکنے میں ناکامی جانچنے کیلئے پہلے خیبرپختونخوا حکومت کی انکوائری ہونی چاہئے،بانی PTI اقتدار کی جنگ لڑ رہا ہے ۔انہوں نے یہ بات جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے ساتھ مکالمے کے انداز میں کئے گئے سوالوں کے جواب میں کہی۔ عمران کو کیا مشورہ دینگے، صحافی کا سوال، وہ مشورے سے بالاتر ہیں ان سے جادو منتر کے مشورے ہوسکتے ہیں، وزیر دفاع ایک صحافی نے کہا کہ قمر باجوہ سے پوچھنا ہمارا نہیں حکومت کا کام ہے ہم ان سے یہ کیسے پوچھ سکتے ہیں جس پر خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ آپ کیسے میڈیا ہیں اگر ان سے سوال بھی نہیں پوچھ سکتے۔

اہم خبریں سے مزید