اسلام آباد(آن لائن) ایوان بالا میں ماہ رمضان کے دوران مہنگائی کی لہر پر حلیف جماعتوںکے ارکان بھی حکومت پر برس پڑے‘ بلوچستان عوامی پارٹی کےسینیٹر دنیش کمار نے ایک بار پھر مسلمانوں کو آئینہ دکھا تے ہوئے اقلیتی برادری سے مسلمان بھائیوں کیلئے سستے بازارلگانے کی اپیل کردی ۔ جمعرات کو سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر دنیش کمار نے کہاکہ رمضان میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے‘اس مقدس مہینے میں مسلمان بھائیوں کیلئے مشکلات میں کمی کی بجائے اضافہ ہوجاتا ہے۔