• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپٹما نے حکومت سے ایکسپورٹ فسیلی ٹیشن اسکیم بحال کرنے کا مطالبہ کردیا

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ) اپٹما (آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن) نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم (ای ایف ایس) کو بحال کرے اور گیس ڈسکوریز سے 35 فیصد گیس خریدنے کی اجازت دے۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل صنعت نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایکسپورٹ فسیلیٹیشن اسکیم کو جون 2024کی شکل میں بحال کرے اور نئی ملکی گیس دریافتوں سے نیلامی شدہ قیمت پر 35فیصد گیس حاصل کرنے کی اجازت دے۔ اس نے حکومت سے مقامی سپلائز پر برآمدات کے لیے زیرو ریٹنگ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اپٹما نے یہ مطالبات وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو، سینیٹر محمد اورنگزیب کے ساتھ ایک اجلاس میں پیش کیے۔ اجلاس میں سینئر حکام نے شرکت کی جن میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، سیکریٹری کامرس ڈویژن، اور فنانس ڈویژن و ایف بی آر کے دیگر اعلیٰ افسران شامل تھے۔ اجلاس میں اپٹما نے سرکاری حکام سے مطالبہ کیا کہ برآمد کنندگان کو ایل این جی براہ راست درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
اہم خبریں سے مزید