لاہور(آصف محمود بٹ ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت اور آئی جی پی ڈاکٹر عثمان انور کی کمانڈ میں ’’ رائٹ مینجمنٹ فورس ‘‘(Riot Management Force) نے صوبے میں امن عامہ کو کنٹرول کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کی تیاری کرلی ہے،صوبے میں پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں تخمینے کے مطابق ایک دن میں 192 ارب کا نقصان ہوتا ہے،رائٹ مینجمنٹ پولیس (RMP) 5ہزار ملازمین وافسران پر مشتمل ہے جس میں پنجاب پولیس سے 3ہزار افسران و ملازمین لئے گئے ہیں جبکہ 2ہزار نئے بھرتی کئے جائیں گے،پنجاب پولیس سے 3ہزار افسران و ملازمین لئے گئے ہیں۔۔ ’’جنگ‘‘ کو ملنے والی رپورٹ کے مطابق فسادیوں کی طرف سے ریاست کی رٹ کو بار بار چیلنج کرنے، فسادیوں اور ان کے منتظمین کی طرف سے سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے متعدد اہلکار ہلاک، اغوا اور زخمی ہو چکے ہیں۔