بھارتی نامور سینئر اداکار بومن ایرانی کی مسلمانوں میں رمضان راشن تقسیم کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
ویڈیو میں اداکار کو ضرورت مند افراد میں راشن کے پیکٹس تقسیم کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر اداکار کو سر پر ٹوپی بھی پہنائی گئی۔
بومن ایرانی کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے میں ضرورت مندوں میں رمضان کا راشن تقسیم کرنے پر ناصرف ان کے مداح بلکہ انٹرنیٹ صارفین خوب تعریفیں کر رہے ہیں۔