کراچی(اسٹاف پورٹر)گلشن معمار افغان بستی میں گھر کی چھت گرنے سےخواتین سمیت 6افراد ہلاک اور 4زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گلشن معمار تھانہ کی حدود افغان کیمپ میں ہفتہ کی شب رات گئے خستہ حال گھر کی ٹائل بیم کی چھت اچانک زمین بوس ہوگئی جسکے نتیجے میں ایک ہی گھر کی 5خواتین اور ایک مرد موقع پر جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے،حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو ملبے تلے سے نکال کر عباسی اسپتال منتقل کیا، جاں بحق ہونے والوں میں 20سالہ صدیقہ ولد رضا علی ،21سالہ کائنات ولد رضا علی 8سالہ عشال ولد رضا علی ،7سالہ عائشہ ولد رضا علی اور6سالہ ثانیہ ولد رضا علی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ افغان کیمپ کے اول میں زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے 06 افراد جاں بحق اور 04 افراد زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 07 سالہ نسرین، 15 سالہ سعدیہ، 03 سالہ عائشہ، 08 سالہ کائنات، 08 سالہ ایشال، 09 سالہ صنویہ کے ناموں سے ہوئی ہے۔زخمیوں کی شناخت 40 سالہ میکائل، 37 سالہ ناصرہ، 03 سالہ نعمان اور 07 سالہ آصف کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ضابطے کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہیں۔ حادثہ کا شکار ہونے والی فیملی کا آبائی تعلق بنوں سے ہے۔