پشاور (جنگ نیوز) پشاور میڈیکل کالج کے طلباء نے حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسیمیاہسپتال پشاور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا ۔دورے کے دوران خاتون ڈاکٹر کشمالہ شاہ نے میڈیکل کالج (پی ایم سی) کے میڈیکل طلباء کو حمزہ فاؤنڈیشن کیجانب سے 2006سے جاری مختلف فلاحی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایاکہ ادارے کے پاس 1500سے زائد تھیلیسمیا،ہیموفیلیاودیگر امراض خون میں مبتلا مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں معاشرے کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کے تعاون سے مفت طبی امداد دی جارہی ہیں اور وہ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔حمزہ فائونڈیشن میں جدید سٹیٹ آف دی آرٹ مشینری کے ذریعے بلڈ سکریننگ کے بعد محفوظ انتقال خون کی فراہمی کی جارہی ہے تاکہ تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کی زندگی بچائی جاسکے۔ادارے کے بانی اعجازعلی خان کے مطابق حکومت او رمخیئرحضرات کے مالی تعاون اورلوگوں کے عطیات خون کے بغیر تھیلسیمیاودیگرامراض خون میں مبتلامریضوں کو سہولیات دینا ممکن نہیں لہذااپنی ڈونیشن اور صدقات حمزہ فائونڈیشن کو دیکر معصوم بچوں کی جانیں بچائی جائیں۔ وفد نے حمزہ فائونڈیشن کی خدمات اور سروسز کو سراہا۔