• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، چار سو کنال پر محیط اراضی پر نئے جنرل بس اسٹینڈ کے قیام کا فیصلہ

پشاور(اے پی پی):کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت سردار گھڑی پشاور میں نئے جنرل بس سٹینڈ کی تعمیر کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔ ہفتہ کو کمشنر پشاور ڈویژن کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق پشاور میں ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے جنرل بس اسٹینڈ ( حاجی کیمپ اڈے ) کو شہر سے باہر کھلے مقام پر منتقل کرنے کےلیے جی ٹی روڈ پر سردار گھڑی کے مقام پر چار سو کنال پر محیط اراضی پر نئے جنرل بس اسٹینڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔ گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے زیر تعمیر جنرل بس اسٹینڈ کا دورہ کیا اور منصوبے کو بروقت 30 جون تک مکمل کرنے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کو ہدایات جاری کیں تھیں۔ کمشنر پشاور ڈویژن کی زیر صدارت اجلاس میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے، بس اسٹینڈ کو نادرن بائی پاس سے لنک کرنے اور جلد تعمیر کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔ اجلاس میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام، ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ پشاور، ٹریفک پولیس اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔
پشاور سے مزید