• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام عالم اسرائیلی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں،عبدالواسع

پشاور(جنگ نیوز)جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر اور ملی یکجہتی کونسل خیبرپختونخواکے صوبائی صدر عبدالواسع نے غزہ اور فلسطین میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اقوام عالم سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کی مسلسل بربریت اور توسیع پسندانہ عزائم کا فوری نوٹس لیں اور خطے کو پھرسے جنگ میں دھکیلنےسے روکے۔گزشتہ ڈیڑھ سال سے اسرائیل کی انسانیت سوز مظالم، بربریت اور وحشیانہ گولہ بھاری کے نتیجے میں غزہ عملا ملبے کے ڈھیرمیں تبدیل ہوچکا ھے لیکن اہلیان غزہ آج بھی ملبے کےڈھیر پر جرات ہمت اور عزیمت کے پہاڑ کی مانند میدآن عمل میں موجود ہیں۔فلسطین کی ماوں،بچوں اور نہتے عوام نے ارض پاک کی حفاظت کے لئے جو لازوال قربانی دی ہیں دنیا کی تاریخ میں اس کی نظیرملنامشکل ھے۔ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی خیبرپختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے فرینڈز آف فلسطین کے ڈائریکٹر ڈاکٹر بلال الاسطل سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے جماعت اسلامی کے صوبائی ہیڈکوارٹر مرکز اسلامی پشاور میں عبدالواسع سے ملاقات کی ۔
پشاور سے مزید