• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی روک تھام کے لیے منظم حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، ارباب عثمان

پشاور(جنگ نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور رکن صوبائی اسمبلی ارباب عثمان نے پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں بڑھتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور اسٹریٹ کرائم کے واقعات اور امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جرائم کی روک تھام کے لیے منظم حکمت عملی اپنانا ضروری ہے، کیونکہ موجودہ صوبائی حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث صوبے میں امن و امان کی صورتحال دن بدن خراب ہوتی جارہی ہے۔ ایک بیان میں ارباب عثمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت نے محکمہ پولیس کو تباہ کر دیا ہے، جس کے باعث پولیس کے پاس اتنے وسائل ہی نہیں کہ وہ اپنے فرائض مؤثر طریقے سے انجام دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پہلے ہی معاشی مشکلات سے دوچار ہے اور انہی معاشی مشکلات کے باعث اسٹریٹ کرائم اور ٹارگٹ کلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو حالات مزید بگڑ سکتے ہیں۔
پشاور سے مزید