پشاور(وقائع نگار) سیٹھی ٹاؤن،پہاڑی پورہ اور حسین چوک محکمہ فوڈ،ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے لئے نو گو ایریا بن گیا نہ ھی کوئی چیک اینڈ بیلنس، نہ دودھ فروشوں قصائیوں اور دیگر گرانفروشوں کے خلاف کارروائی کسی قسم کی کارروائی ہر ایک نے اپنی مرضی کے ریٹ مقرر کیا ہے ۔ پشاور کے دوسرے علاقوں کی طرح سیٹھی ٹاؤن،پہاڑی پورہ اور حسین چوک محکمہ فوڈ ضلعی انتظامیہ اور درجن بھر کمشنروں کی دسترس سے باہر ہے رمضان المبارک میں بھی گرانفروشوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے عوامی وسماجی حلقوں نے وزیر خوراک سمیت ایک میئر،ایک کمشنر اور درجن بھر کمشنروں کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لگژری گاڑیوں میں پھرنے والوں کی کارکردگی اخباری بیانات اور فوٹو سیشن کے علاؤہ کچھ نہیں۔