پشاور(آئی این پی )عوامی ایجنڈا پشاور بورڈ بازار میں تجاوزات کے مستقل خاتمے کا فیصلہ، دوکانوں کے آگے ہتھ ریڑھی کھڑی ہونے کی صورت میں دوکانداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی، دوکانوں کو سیل کرکے مالکان کو گرفتار کیا جائے گا بورڈ بازار سے گزرنے والے ریلوے ٹریک کو تجاوزات سے پاک کرکے دوبارہ تجاوزات سے بچانے کے لئے ٹریک کے آگے جنگلہ لگایا جائے گا بورڈ بازار سڑک مرمت کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، دوبارہ تجاوزات قائم نہ ہونے کے لیے مستقل بلدیاتی اور ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں گے