• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان بارڈر پر تاجروں کا نقصان ہو چکا ہے، سرحد چیمبر

پشاور (لیڈی رپورٹر) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرفضل مقیم خان نے پاک افغان تنازعہ کے پرامن حل کیلئے دونوں جانب کی بزنس کمیونٹی کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ گذشتہ 17دنوں سے بارڈرز کی بندش سے دونوں ممالک کے تاجروں کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست اور تجارت کو الگ ہونا چاہئے اور پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں باہمی بات چیت کے ذریعے تمام مسائل کا پرامن حل نکا ل کر باہمی تجارت کوفوری طورپربحال کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اور پاک افغان جائنٹ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام بارڈرکے مسئلہ پر منعقدہ آن لائن ویب نار / کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس میں کہا گیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان صدیوں پرانی تجارت اور کاروبار کیا جا رہا ہے جس میں مزید بہتری و باہمی تجارتی حجم کو بڑھانے کے لئے بزنس کمیونٹی اور دونوں ممالک کو اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہئے۔کانفرنس کے دوران سے پاک افغان تنازعہ کے حل کے لئے پرامن فلیگ مارچ کے انعقاد کی تجویز پیش کی جس پر سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا موقف تھا کہ فلیگ مارچ کے انعقاد کے حوالے سے چیمبر اپنے اعلیٰ حکام سے بات چیت کرکے ہی حتمی فیصلے کا اعلان کرے گا۔
پشاور سے مزید