• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیڈیم کے نام بحالی پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں، تحریک جوانان پاکستان

پشاور(وقائع نگار)تحریک جوانان پاکستان خیبر پختونخوا نے ارباب نیاز سٹیڈیم کے نام بحالی پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے اس سلسلے میں ٹی جے پی کے صوبائی صدر اکرام الدین خان نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے پشاور کے تاریخی ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام عمران خان رکھ دیا جس پر خیبر پختونخوا کی مختلف سیاسی جماعتوں اور عوام کی جانب سے ناراضگی کا اظہار کیا گیا تاہم عمران خان نے خود بڑے پن کا مظاہرہ کرکے اس سٹیڈیم کا نام بحال کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہے جس سے ارباب خاندان سمیت عوام کی بے چینی دور ہوگئی ہے اور اس اقدام کو تحریک جوانان پاکستان سراہتی ہے انہوں نے کہا کہ ٹی جے پی عوام کے لیے حقوق کے لئے جدو جہد جاری رکھے گی
پشاور سے مزید