• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شر ح سود کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے، سرحد چیمبر آف کامرس

پشاور(لیڈ ی رپورٹر )سرحدچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فضل مقیم خان نے حکو مت اور اسٹیٹ بنک ا ٓف پا کستا ن سے مطا لبہ کیا ہے کہ ملک میں صنعتی و کاروبار کی ترقی اور معاشی ا ستحکا م کیلئے مو جودہ شر ح سو دکو سنگل ڈیجیٹ پر لائیں۔ اس حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق افراط زر9 سالہ کم تر ین سطح ُپر ا ٓئی ہے جو کہ فر وری میں 1.5فیصد اور جنوری میں 2.8 فیصد رہی ہے لیکن اس کے با وجود پا لیسی ریٹ اسکے مساوی نہیں ہے اور 12فیصد ہے انہو ں نے مطا لبہ کیا ہے کہ 10مار چ کی MPCمیں پا لیسی ریٹ کو کم کر کے سنگل ڈیجیٹ لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ طور پرعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتو ں بر قر ا ر ہیں فضل مقیم خان نے کہا کہ حکو مت کی جا نب سے بجلی اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے کاروبار کرنے کی لاگت کو پہلے ہی بڑھا دیا ہے جس سے برآمدات عالمی منڈی میں غیر مسابقتی ہو رہی ہیں اور کاروبار اور صنعت کیلئے مو جودہ شرح سود پرچلنا مشکل ہی نہیں نا ممکن ہوتا جا رہا ہے
پشاور سے مزید