• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آغوش کالج بین الاقوامی سطح کی تعلیم کا اقامتی ادارہ ہے، محمد اعظم خان

پشاور(جنگ نیوز )فلسطینی میڈیکل طلبہ کے گروپ نے گرلز اسٹوڈنٹس ہاسٹل کے ڈائریکٹر کرنل (ر) سیف الرحمان کے ہمراہ آغوش کالج مری کا دورہ کیا جہاں انہیں پرنسپل، سٹاف اور طلبہ نے خوش آمدید کہا۔ آغوشینز نے فلسطینی طلبہ کو آغوش کا درہ کروایا اور طلبہ کو پریزینٹیشن دی گئی۔ کرنل سیف نے پرنسپل کالج اور سٹاف کو بتایا کہ فلسطین کے یہ بہادر طلبہ پاکستان میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرستی میں میڈیکل تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔محمد اعظم خان نے اس موقع پر فلسطینی طلبہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ بہادر فلسطنی طلبہ کو سلیوٹ پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ایک دن آئے گا جب فلسطین امن کا گہوارہ بنے گا۔ فلسطینی طلبہ نے آغوشیئنز کے ساتھ تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لیا،اور ٹیبل ٹینس، فٹبال اور باسکٹ بال کھیلا۔ یاد رہے الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر انتظام آغوش کالج مری بین الاقوامی سطح کی تعلیم کا اقامتی ادارہ ہے،جہاں یتیم بچوں کو رہائش، تعلیم وتربیت، خوراک اور دیگر سہولیات میسر ہیں۔
پشاور سے مزید