• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن تھری ہارون سلیم کا ژوندون ویلفیئر آرگنائزیشن کا دورہ

پشاور(وقائع نگار) اسسٹنٹ کمشنر ٹاؤن تھری ہارون سلیم نے ژوندون ویلفیئر آرگنائزیشن کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نیژوندون ویلفیئر ارگنائزیشن کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کو دیکھا۔ اور تھیلسیمیا ہیموفیلیا کے معصوم بچوں سے ملے۔اس دوران چیئرمین ژوندون ویلفیئر ارگنائزیشن صاحبزادہ شبیر نے ہارون سلیم کو ادارے کے سروسز کے حوالے سے بریفنگ دی۔ژوندون ویلفیئر ارگنائزیشن میں زیر علاج 244 مریض بچوں کو خون و اجزائے خون بلا معاوضہ فراہم کر رہے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ 80 سے زائد سٹریٹ چلڈرن کومفت تعلیم کے ساتھ ساتھ کھانے کا انتظام بھی کرتے ہیں۔
پشاور سے مزید