پشاور(جنگ نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی مرزا عبدالرحمن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فیڈریشن چیمبر نااہل اور غیر منتخب اشخاص کی وجہ سے ایک سخت مالی اور تجارتی سطح پربحران کی شکارہوچکیہے مرزا عبدالرحمن نےکہا کہ فیڈریشن چیمبر میں سٹاف کی تنخواہ بھی مشکل ہو رہی ہے جبکہ گذشتہ بزنس مین پینل کے دور میں ایک سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشیں اور سیلاب آیا تھا جس پر فیڈریشن چیمبر آف کامرس میں بزنس مین پینل نے ایک فنڈز قائم کیا تھا جس میں کروڑوں روپے بزنس مین پینل کے چیئرمین اور ساتھیوںنے دیئے تھے اور اس فنڈ کی رقم سے گذشتہ دنوں فیڈریشن چیمبر میں ایک تقریب تھی جس وزیراعلٰی سندھ اور گورنر سندھ مدعو تھے اور انہوں نے رمضان المبارک کے مہینے کے لئے افطار فنڈز مانگا جس پر موجودہ صدر عاطف اکرام شیخ اور یونائٹڈ بزنس گروپ نے پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔